728 x 90

2 مختلف حآدثات میں 5 افراد زخمی ، ریسکیو1122

2 مختلف حآدثات میں 5 افراد زخمی ، ریسکیو1122

جھنگ میں مختلف مقامات پر دو علیحدہ علیحدہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ چنڈ پل، سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں ایک نامعلوم 22 ویلر ٹرک نے ہنڈائی ڈالے کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے

جھنگ میں مختلف مقامات پر دو علیحدہ علیحدہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ چنڈ پل، سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں ایک نامعلوم 22 ویلر ٹرک نے ہنڈائی ڈالے کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں مجاہد ولد محمد حیات، عمر 29 سال، سکنہ اکڑیانوالا اور عطا محمد ولد علی محمد، عمر 55 سال، سکنہ جھمرہ شامل ہیں۔دوسرا حادثہ اڈا مشین، سرگودھا روڈ جھنگ کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل جمپ لگنے کے باعث سلپ ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں محمد ثاقب ولد شہادت خان، عمر 24 سال، جنت بی بی زوجہ شہادت خان، عمر 55 سال، اور سرور بی بی دختر شہادت خان، عمر 25 سال، تینوں سکنہ چنڈ بھروانہ شامل ہیں۔ دونوں حادثات کی وجہ لاپرواہی قرار دی جا رہی ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos