وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بڑے فیملی پارک کی بحالی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بڑے فیملی پارک کی بحالی کے جاری منصوبے کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عامر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 25 ملین روپے کی لاگت سے پارک کی بحالی و تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پارک میں اوپن جم، جھولے، جوگنگ ٹریکس، واش رومز، فوارے، چار دیواری، گزیبو، لائٹس اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیوریج منصوبہ زون ون سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر نے منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن اور سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طالبات سے ان کی تعلیمی استعداد سے متعلق سوالات کیے۔
سکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی اور تدریسی عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ خصوصی بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ سکولوں کے معائنے کا مقصد ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور عملے کی حاضری، انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *