728 x 90

حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرے گی، وزیرخزانہ

حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرے گی، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیاہے ۔ آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیرونی ترسیلات زر بھیجنے والوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ ہونے اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں آنے والی رقوم میں اضافے سمیت مثبت اقتصادی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیاہے ۔

آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیرونی ترسیلات زر بھیجنے والوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ ہونے اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں آنے والی رقوم میں اضافے سمیت مثبت اقتصادی اشاریوں کواجاگر کیا ۔

محمد اورنگزیب نے ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے اہم کردار پر زوردیا اور کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے تعمیراتی صنعت کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ رئیل سٹیٹ میں کوئی سٹے بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos