728 x 90

پی ایس ایل10:اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

پی ایس ایل10:اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی ہدایت پر مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی ہدایت پر مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور ٹیموں کی قیام گاہوں کا معائنہ کیا۔

سرفراز ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچوں کا کامیاب انعقاد اور لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی جامع سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کا افتتاحی میچ جمعے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یوناٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos