ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کو سیکٹر وائز صفائی کا جائزہ لینے سمیت ضلع بھر میں صفائی مہم کی سرگرمیوں پر مربوط پلان کے تحت عملی اقدامات کرنے کی ہدایات
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کو سیکٹر وائز صفائی کا جائزہ لینے سمیت ضلع بھر میں صفائی مہم کی سرگرمیوں پر مربوط پلان کے تحت عملی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین پنجاب مہم حکومت حکومت کا احسن اقدام اور فرنٹ لائن پالیسی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پورے صوبہ میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے مکمل صفائی پر توجہ مرکوز ہے۔ اس ضمن میں ضلعی سطح پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوںنے صفائی ستھرائی کے کام کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مندماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔دوران اجلاس بتا یا گیا کہ بازاروں، پارکوں اور گلیوں سمیت عوامی مقامات پر صفائی کی باقاعدہ مہم جاری ہے، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *