728 x 90

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے زیر اہتمام ریلی

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے زیر اہتمام ریلی

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب جھنگ اور یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا۔پریس کلب سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت یونین آف جرنلسٹس کے صدر شریف طاہر اور سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے کی جبکہ بڑی

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب جھنگ اور یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا۔پریس کلب سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت یونین آف جرنلسٹس کے صدر شریف طاہر اور سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے کی جبکہ بڑی تعداد میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین آف جرنلسٹس شریف طاہر نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سویلین آبادی پر حملہ کر کے پاکستان کی سالمیت کو للکارا جس کے جواب میں افواج پاکستان نے دشمن کو فوری منہ توڑ جواب دیا اور بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف ان کے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی طیارے گرائے بلکہ بھارت کی متعدد چوکیاں بھی تباہ کیں۔ سیکرٹری پریس کلب خرم سعید نے کہا کہ جھنگ کے صحافی اپنی افواج سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملکی دفاع کے لئے جب بھی افواج پاکستان اور ملکی اداروں کو ضرورت پڑی تو صحافی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos