728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ, طبی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ, طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز بارے دریافت کیا اور مزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرے اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کر کے طبی سہولیات سمیت ہسپتال کے دیگر شعبوں میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی سروسز کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد ہسپتال کی سروسز اور کارکردگی بارے آگاہ کیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos