پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی انتہائی پرزور مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ نے آج (منگل) ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں۔ دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں میں توسیع اور اس کی جانب سے پورے
پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی انتہائی پرزور مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ نے آج (منگل) ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں۔
دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں میں توسیع اور اس کی جانب سے پورے غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے اعلان سے علاقے میں امن و استحکام کی کوششوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
بیان میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی نسل کشی کی مہم فوری طور پر بند کرائے اور غزہ میں دیرپا جنگ بندی یقینی بنائے۔
دفتر خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے دخل کرنے، اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں کو توسیع دینے یا مقبوضہ فلسطینی علاقے کے کسی بھی حصے کو مدغم کرنے کی کسی بھی کوشش کی پاکستان کی جانب سے واشگاف الفاظ میں دوبارہ مخالفت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا پھر یقین دلایا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *