728 x 90

بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو بھی بول اٹھے

بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو بھی بول اٹھے

بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف بھارتی ہندو بھی بول اٹھے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام لگا کر مودی کی مسلمان دشمن نفرت اور انتہا پسندی کھل کر عیاں ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ریاستی جبر اور انتقامی کاروائیوں کی آگ میں جھونک رہا ہے،

بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف بھارتی ہندو بھی بول اٹھے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام لگا کر مودی کی مسلمان دشمن نفرت اور انتہا پسندی کھل کر عیاں ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مودی مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ریاستی جبر اور انتقامی کاروائیوں کی آگ میں جھونک رہا ہے، آئے روز مسلمانوں کے گھر توڑ کر انہیں جیلوں میں ڈال کر مودی اپنی شکست کا بدلہ لینے میں مصروف ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر بھارتی ہندوں کا شدید اور غیر معمولی ردعمل۔

بھارتی خاتون سنیتا سنگھ سمیت دیگر ہندوں نے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ،مودی سرکار خود دہشتگرد ہے، مسلمان بہت اچھے ہیں، ان کو ویسے ہی دہشتگرد بنایا جا رہا ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، مشکل وقت میں ہماری مدد کی، آج ان کو دہشتگرد کہا جا رہا ہے۔

بھارتیہ شہری نے مزید یہ بھی کہا کہ مودی سرکار نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی، ان کے گھر گرا کر اپنی نفرت کو قانون کا نام دے دیا ہے۔ ہم مسلمانوں کے گھروں میں آتے جاتے تھے، یہ نفرت صرف سرکار نے پھیلائی،اور یہ کہ مسلمان دہشتگرد نہیں، ان پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

بھارتی شہری نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے چار دن کا نوٹس تک نہ دیا، زبردستی گھروں سے نکال کر انہیں کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا، سینکڑوں مسلمانوں کے گھر گرا دیے گئے، ان کے پاس رہنے کی کو کوئی جگہ نہیں، مودی سرکار جواب دے۔

سیاسی ماہرین نے کہا کہ مودی سرکار کی مسلمانوں پر چڑھائی دراصل اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کے گھروں کی مسماری مودی کا سوچا سمجھا انتقامی منصوبہ ہے، مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دینا مودی سرکار کی سیاسی بقا کا ہتھیار بن چکا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos