دنیا بھر سے آئے ہوئے پندرہ لاکھ سے زائد عازمین حج نے آج حج کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ وقوف عرفات کا دن سال کا مقدس ترین دن ہے۔ مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے خطبہ حج دیا جس میں انہوں نے اچھی ہمسائیگی، یتیموں، بیوائوں اور محروم
دنیا بھر سے آئے ہوئے پندرہ لاکھ سے زائد عازمین حج نے آج حج کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔
وقوف عرفات کا دن سال کا مقدس ترین دن ہے۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے خطبہ حج دیا جس میں انہوں نے اچھی ہمسائیگی، یتیموں، بیوائوں اور محروم طبقات سے بھلائی اور والدین کے ساتھ نیک سلوک پر زور دیا۔
انہوں نے کہا مسلمان نماز اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوۃ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
امام نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقوی، صبر، شکر گزاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے اللہ کی عبادت کریں۔
مسجد الحرام کے امام نے نماز، روزہ، زکوۃ اور حج سمیت اسلام کے بنیادی ارکان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے وعدوں کی پاسداری کرنے، سچ بولنے اور حیا کو برقرار رکھنے کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اچھائی اور برائی برابر نہیں ہیں اور برائی کا جواب اچھائی سے دینے سے دشمنوں کو دوست بنایا جاسکتا ہے۔
امام نے فلسطینی عوام کیلئے بھی دعا کی اور عازمین حج کو سہولت دینے اور ان کی دیکھ بھال میں سعودی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات اور خیموں کے شہر منیٰ کے درمیان مزدلفہ جائیںگے جہاں وہ کل شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریںگے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *