728 x 90

بجٹ 2025-26 ظالمانہ، عوام دشمن اور استحصالی قرار: جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شدید ردعمل

بجٹ 2025-26 ظالمانہ، عوام دشمن اور استحصالی قرار: جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شدید ردعمل

جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ ’’مراعات یافتہ طبقے کا محافظ اور عوام کے لئے معاشی زہر‘‘ ہے۔ صدر شیخ نواز اکرم نے سخت ترین الفاظ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے عوام پر

جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ ’’مراعات یافتہ طبقے کا محافظ اور عوام کے لئے معاشی زہر‘‘ ہے۔ صدر شیخ نواز اکرم نے سخت ترین الفاظ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے عوام پر بوجھ ڈال دیا اور خود پر شاہانہ اخراجات برقرار رکھے۔‘‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ:

“حکومت نے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟”

سنئیر نائب صدر محمد عمر رامے نے بتایا کہ اسمبلی ممبران، وزیروں اور مشیروں کی تنخواہیں بجٹ سے پہلے ہی بڑھا دی گئیں جبکہ عوام کو صرف مہنگائی اور ٹیکسز کا تحفہ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اخراجات میں 28 فیصد اضافہ کر کے حکومت نے اپنے اصل ترجیحات واضح کر دی ہیں۔ ’’سپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینٹ کی صرف کرسی پر بیٹھنے کی تنخواہ 13 لاکھ ماہانہ کر دی گئی ہے، یہ کھلا ظلم ہے،‘‘

انہوں نے بجٹ کو عام آدمی کی قوت خرید کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ جب عوام کے پاس خریدنے کی سکت ہی نہیں ہوگی، تو فیکٹریاں، دکانیں اور تاجر کیسے بچیں گے؟اور سولر انرجی کو مہنگا کرنے پر شدید تنقید کی کہ بجلی سستی کرنے کے بجائے سولر پینل کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے آئی پی پیز (IPP’s) جیسے مہلک معاہدوں کا بجٹ تقریر میں ذکر تک گوارا نہیں کیا، حالانکہ یہ معاہدے ملک کی ریڑھ کی ہڈی توڑ چکے ہیں۔

’’مفت بجلی اور بجلی چوری پر قابو پانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ عوام مہنگی بجلی کے شکنجے میں ہیں اور اب کاربن لیوی کے نام پر ایک نیا ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے،‘‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو ری شیڈول کیا جائے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔

نائب صدر سکندر زین نے خبردار کیا کہ اگر کالے قوانین کے تحت دیئے گئے اختیارات واپس نہ لئے گئے، تو جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کرے گی۔

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔”

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos