پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقاریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن”
پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقاریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عملی منصوبے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی ہر شکل سے نمٹنا عالمی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *