728 x 90

شام کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کاتحفظ ہرصورت میں لازم ہے،عاصم افتخار

شام کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کاتحفظ ہرصورت میں لازم ہے،عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کہا ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا تحفظ ہر صورت میں لازم ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیاں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کہا ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا تحفظ ہر صورت میں لازم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں بلکہ شام کی ریاستی خودمختاری کو بھی مجروح کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور 1974 کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ شام پر بین الاقوامی سفارتی توجہ اور حمایت کسی صورت کم نہیں ہونی چاہیے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos