پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کی جانب سے بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی ایک بار پھر شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت
پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کی جانب سے بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی ایک بار پھر شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی اوراقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل اکاون کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
شفقت علی خان نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کھلی اشتعال انگیزیوں کی دوٹوک الفاظ میں شدید مذمت کرتا ہے جن سے پورے خطے اور دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جن کے انتہائی خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ عالمی قانون کی پاسداری برقرار رکھنے اس جارحیت کو فوری طورپر بند کرانے اور جارح اسرائیل کے کڑے احتساب کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *