728 x 90

کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم سے نظام میں شفافیت آئے گی،وزیراعظم

کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم سے نظام میں شفافیت آئے گی،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

آج (پیر) اسلام آباد میں ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹیکس نظام کو خود کار بناکر ہم اسے مزید شفاف اور مؤثر بنا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت اشیاء کی درآمد اور برآمد کے دوران لاگت اور نوعیت کا تخمینہ مصنوعی ذہانت اور باٹس کے ذریعے لگایا جائے گا۔ نئے نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران کارکردگی میں 92 فیصد سے زائد بہتری آئی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ میں نہ صرف ٹیکس وصولی کیلئے 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن کاتعین ہوا بلکہ مزید گڈز ڈیکلریشن کی گرین چینل کے ذریعے کلیئرنس مکمل ہوئی۔

نئے رسک مینجمنٹ سسٹم سے نظام میں شفافیت آئے گی، انسانی مداخلت کم سے کم ہوگی اور کاروباری افراد کو سہولت میسرآئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام سے کاروبار میں آسانی اور ٹیکس دہندگان کوسہولت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی مداخلت کم ہونے کی وجہ سے نظام موثر ہوگا اور وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے نظام کو مربوط اور پائیدار بنایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos