728 x 90

ڈی پی او جھنگ کا محرم الحرام کا پرامن انعقاد پر اظہار اطمینان

ڈی پی او جھنگ کا محرم الحرام کا پرامن انعقاد پر اظہار اطمینان

محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے مجالس و جلوس ہائے عزاداری کا پُرامن انعقاد جھنگ پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، رینجرز، ریسکیو 1122، امن کمیٹی، میڈیا اور دیگر اداروں کے مابین مربوط حکمتِ عملی اور شاندار اشتراکِ عمل کا مظہر ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر امن

محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے مجالس و جلوس ہائے عزاداری کا پُرامن انعقاد جھنگ پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، رینجرز، ریسکیو 1122، امن کمیٹی، میڈیا اور دیگر اداروں کے مابین مربوط حکمتِ عملی اور شاندار اشتراکِ عمل کا مظہر ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نے جس خلوص، عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور حفاظت کے جذبے کے ساتھ عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا، وہ بلاشبہ قابلِ فخر اور لائقِ تقلید ہے۔ڈی پی او جھنگ نے ان پولیس اہلکاران و افسران کے لیے تعریفی اسناد کے اعلان کا بھی کیا جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی، حبس اور تھکن کے باوجود ہمارے افسران و اہلکاران چوکنا رہے، اور جلوسوں و مجالس کے روٹس پر ہر لمحہ الرٹ رہ کر امن کے قیام کو یقینی بنایا۔ڈی پی او جھنگ نے ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، رینجرز، ریسکیو، امن کمیٹی، میڈیا، انجمن تاجران اور بالخصوص شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جھنگ کے باسیوں نے ثابت کر دیا کہ یہ شہر صبر، اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال ہے۔آخر میں ڈی پی او نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہی ہم آہنگی، یکجہتی اور خدمت کا جذبہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا، تاکہ جھنگ کو امن و بھائی چارے کا استعارہ بنایا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos