وزیراعظم شہبازشریف نے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے طویل اور مختصر مدت کی حکمت عملیاں وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج (منگل) کو اسلام آباد میں زرعی شعبے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی
وزیراعظم شہبازشریف نے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے طویل اور مختصر مدت کی حکمت عملیاں وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آج (منگل) کو اسلام آباد میں زرعی شعبے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی تحقیق کے مراکز کو مزید موثر بنایا جائے۔
شہبازشریف نے زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے زرعی اجناس کی تیار مصنوعات کے ذریعے برآمدی معیار کی اشیاء کی تیاری کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی زرعی صنعتوں کے قیام کی حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خوراک کے تحفظ کے چیلنج کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے انتہائی قیمتی فصلوں کی کاشت میں کسانوں کی رہنمائی کرنے اور غذائی پیداوار میں پاکستان کو خودکفیل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے زرعی ترقی کو تیز کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے شہباز شریف نے موسمیاتی مطابقت والے بیج استعمال کرنے اور کاشتکاری کے جدید طریقے اختیار کرنے میں کاشتکاروں کی مدد پر زور دیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *