728 x 90

وزیراطلاعات کی کھیل مقابلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلزم کے کردار کی تعریف

وزیراطلاعات کی کھیل مقابلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلزم کے کردار کی تعریف

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نچلی سے بین الاقوامی سطح تک صحت مندانہ مقابلوں کے فروغ میں کھیل سے وابستہ صحافیوں کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔ آج (منگل) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کی صحافت سے معاشر ے میں اُمید کی

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نچلی سے بین الاقوامی سطح تک صحت مندانہ مقابلوں کے فروغ میں کھیل سے وابستہ صحافیوں کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کی صحافت سے معاشر ے میں اُمید کی کرن پیدا ہوتی ہے اور سپورٹس مین شپ کے جذبے کو فروغ ملتا ہے جس سے نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

عطاء اللہ تار ڑ نے کہا کہ کھیل سے وابستہ صحافی قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو پُر کشش بنانے اور اس سلسلے میں جوش و خروش پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل سے وابستہ صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو بھی مبارکبا د دی اور امید ظاہر کی کہ وہ کھیلوں کے شعبے میں کامیابیوں کو اُجاگر کرتے رہیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos