معروف انسان دوست اورسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی نویں برسی آج(منگل) کو منائی گئی ۔ عبدالستارایدھی اٹھائیس فروری انیس سواٹھائیس کو برٹش انڈیا کے شہرگجرات میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پاکستان میں فلاحی خدمات کاآغازانیس سواکاون میں کیا۔ ایدھی نے ملک بھرمیں بے گھرافراداوریتیموں کے لئے پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے
معروف انسان دوست اورسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی نویں برسی آج(منگل) کو منائی گئی ۔
عبدالستارایدھی اٹھائیس فروری انیس سواٹھائیس کو برٹش انڈیا کے شہرگجرات میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پاکستان میں فلاحی خدمات کاآغازانیس سواکاون میں کیا۔
ایدھی نے ملک بھرمیں بے گھرافراداوریتیموں کے لئے پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے بڑا رضاکارایمبولینس نیٹ ورک قائم کیا۔
انسانیت کے لئے ان کی عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں ایشین نوبل،لینن امن انعام اور نشان امتیازسمیت متعددقومی اوربین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے بنگلہ دیش، افغانستان ،ایران، لبنان، سری لنکا،کروشیا، انڈونیشیا اور امریکہ میں بھی فلاحی کام کیا ہے۔
وہ دوہزارسولہ میں آج کے روزاٹھاسی سال کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *