کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفروانی کا نواں یوم شہادت منایا اور نئی شخصیات نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظالم کو بے نقاب کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے مطابق آٹھ جولائی 2016ء کو برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفروانی کا نواں یوم شہادت منایا اور نئی شخصیات نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظالم کو بے نقاب کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے مطابق آٹھ جولائی 2016ء کو برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک بھارتی فوج نے دوہزار باسٹھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں، صحافیوں، نوجوانوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت اکتالیس ہزار سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور احتجاج، نمازجنازہ کے اجتماعات اور پرامن مظاہروں کے دوران گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں کا نشانہ بننے سے تیس ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
کشمیری جدوجہد آزادی کے بے خوف، چہرے برہان وانی کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکیرنگ میں بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں ان کے دو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *