728 x 90

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان طالبان بھارت سے مالی امداد حاصل کرکے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان اور بھارت کے درمیان قریبی روابط

افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان طالبان بھارت سے مالی امداد حاصل کرکے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان اور بھارت کے درمیان قریبی روابط قائم ہیں اور بھارت کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان، فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

سابق جنرل نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی حمایت یافتہ تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے براہ راست بھارت سے معاونت حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ طالبان کی پالیسیاں، خطے میں پاکستان مخالف نیٹ ورکس کو فعال رکھنے کا ذریعہ بن چکی ہیں۔

ان کے اس بیان نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ موقف کی تائید کر دی ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos