وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی امور کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ این ٹی سی کی نئے ٹیرف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی امور کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ این ٹی سی کی نئے ٹیرف نظام کے تقاضوں کے مطابق بخوبی انجام دہی کیلئے ادارے کی جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ این ٹی سی کے پاس ملکی کاروبار اور درآمدات و برآمدات کی مارکیٹ سے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
وزیراعظم نے این ٹی سی کی تربیت اور وسائل کی کمی اور اسکے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال بنایا جائے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *