وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی کوہ پیمائوں کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، تحفظ اور مہمان نوازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں کہا کہ دنیا کی چودہ بلند
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی کوہ پیمائوں کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، تحفظ اور مہمان نوازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کا پاکستان میں ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
وزیراعظم نے انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خواتین کیلئے مشعل راہ ہونے پر ان کی تعریف کی۔
پاکستان کے قدرتی حسن کی آگاہی کیلئے ان کی کامیابی اور عزم کے اعتراف میں، وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے مانٹینز اینڈ ٹورازم کیلئے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔
پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے شہباز شریف نے مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں اور نوجوانوں کی شمولیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شیخہ اسماء الثانی نے اپنے دوروں کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *