728 x 90

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں ترجمان ضلعی حکومت

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں ترجمان ضلعی حکومت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے کھڑے معمولی بارشی پانی کو نکالنے میں ٹیمیں مصروف ہیں۔بارشی پانی نکالنے کیلئے سکر مشینیں، پمپس اور ٹینکر شامل ہیں۔ مشینری کی مدد سے سیوریج کی صفائی اور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے کھڑے معمولی بارشی پانی کو نکالنے میں ٹیمیں مصروف ہیں۔بارشی پانی نکالنے کیلئے سکر مشینیں، پمپس اور ٹینکر شامل ہیں۔ مشینری کی مدد سے سیوریج کی صفائی اور نکاسی کا کام بھی جاری ہے۔ عملہ پانی کی بروقت نکاسی کیلئے مختلف علاقوں میں کام کررہا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عملہ فیلڈ میں شفٹوں کی صورت میں 24 گھنٹے موجود رہے گا۔چیف افسران میونسپل کمیٹیز کو بھی فیلڈ میں ٹیموں کی نگرانی کیلئے موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos