728 x 90

وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس گوشواروں کو سادہ بنانے اوران کی اردو زبان میں دستیابی کا خیرمقدم کیا ہے اور گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مدد کیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس گوشواروں کو سادہ بنانے اوران کی اردو زبان میں دستیابی کا خیرمقدم کیا ہے اور گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مدد کیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اردو میں ڈیجیٹل رسید کے اجراء کی بھی ہدایت کی  انہوں نے کہاکہ ٹیکس اصلاحات میں شہریوں کوسہولت دینے پرتوجہ دینی چاہیے ۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی تمام اصلاحات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تیسرے فریق کی تصدیق پر زوردیا  انہوں نے کہاکہ ٹیکس گوشواروں کوڈیجیٹل اورجامع بنایاجائے اور عوام کی سہولت کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سادہ بنائے گئے نئے ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا  انہوں نے نئے نظام کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہاکہ ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج وزیرخزانہ، اقتصادی ٹیم اور ایف بی آر کے چیئرمین اور ان کے عملے کی بدولت ممکن ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا اور غریب پر بوجھ کم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں  انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پرمبنی ٹیکس جائزہ نظام پرعملدرآمد ایک بڑی کامیابی ہے جس پر ایف بی آر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ ڈیجیٹل رسید کے نظام میں شامل ہوسکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos