728 x 90

انڈو نیشیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا

انڈو نیشیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا

انڈونیشیا کے وزیر دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل  سجافری سیامسودین اور بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوطرفہ دفاعی تعاون ، علاقائی سلامتی اور فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مختلف سروسز اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع ریٹائرڈ

انڈونیشیا کے وزیر دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل  سجافری سیامسودین اور بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوطرفہ دفاعی تعاون ، علاقائی سلامتی اور فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مختلف سروسز اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سجافری سیامسودین کی قیادت میں آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ۔

فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

انڈو نیشیا کے وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos