وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی اشاریوں میں حالیہ مثبت رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے آج (بدھ) کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکردگی اورخدمات کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی کاہر دو ماہ بعد جائزہ لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی اشاریوں میں حالیہ مثبت رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے آج (بدھ) کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکردگی اورخدمات کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی کاہر دو ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں کو سراہا جائے گا جبکہ معیار پر پورا نہ اترنے والی وزارتوں سے جواب طلبی کی جائے گی اور ان کا احتساب ہوگا۔
شہباز شریف نے جاری موسم برسات میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کی تیاری سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشو ں کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے پر قومی ہنگامی امدادی ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاد پر اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اتحاد‘ یکجہتی اور بھائی چارے کا حوصلہ افزاء پیغام ملا ہے۔
بعد میں کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی ۔
وزارت صحت کی سفارش پر کابینہ نے ہسپتال اور صحت کے متعلقہ اداروں میں استعمال ہونے والی سرطان امراض قلب اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد میں پانچ سالہ استثنیٰ میں توسیع کی منظوری دی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *