وفاقی حکومت نے رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اس کے ملازمین کے لئے رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کا مناسب طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش
وفاقی حکومت نے رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اس کے ملازمین کے لئے رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کا مناسب طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش اور نجکاری پر غور کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹور ز کے ملازمین کیلئے ملازمت چھوڑنے کیلئے ایک منصفانہ اور مالی طورپر قابل عمل طریقہ کار وضع کرنے پر تفصیل سے غور کیا ۔
کمیٹی نے تجویز دی کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی ممکنہ تنظیم نو اور نجکاری کے قابل عمل ہونے یا متبادل کے طورپر ان سے منسلک اثاثوں کی فروخت کے بارے میں نجکاری کمیشن سے مشاورت کی جائے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *