728 x 90

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشنز جاری,درجنوں افراد جاں بحق

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشنز جاری,درجنوں افراد جاں بحق

ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو اور امدادی آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے تحت درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطاابق سیلابی صورت حآل کے باعث ملک بھر میں 170

ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو اور امدادی آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے تحت درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطاابق سیلابی صورت حآل کے باعث ملک بھر میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔  چکری راجن گاؤں سے 3، چکوال اور خانپور سے 27، چک مونجو سے 10، ڈھوک بھدر سے 31 اور داراپور کے علاقے سے 38 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو لائف جیکٹس، خوراک اور دیگر ضروری امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ بھی پاک فوج کے ان آپریشنز میں بھرپور معاونت کر رہی ہے۔

 مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos