وزیراعطم شہبازشریف نے مستقبل میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر نقصانات سے بچنے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے مربوط منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔ وہ آج(جمعرات) نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے جہاں انہیں ملک میں موجودہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال
وزیراعطم شہبازشریف نے مستقبل میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر نقصانات سے بچنے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے مربوط منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔
وہ آج(جمعرات) نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے جہاں انہیں ملک میں موجودہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شہبازشریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کو قومی ہنگامی امدادی ادارے اور صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کو کم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے این ڈی ایم اے کو تمام ممکنہ سامان اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال موسم برسات کی بارشوں کی شدت گزشتہ سال کے مقابلے میں ساٹھ سے ستر فیصد زیادہ ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *