پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرے کے موقع پر ہوا۔ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یونین کی خارجہ ایکشن سروس کے نائب سیکرٹری جنرل اولف
پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرے کے موقع پر ہوا۔
یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یونین کی خارجہ ایکشن سروس کے نائب سیکرٹری جنرل اولف سکوگ اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔
مذاکرے میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اہم دوطرفہ امور سمیت علاقائی وبین الاقوامی معاملات بشمول کثیر الجہتی تعاون پر بھی بحث ہوئی۔
دونوں جانب سے مذاکرے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور سیکورٹی سے متعلق امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یورپی یونین اور پاکستان نے دوہزار انیس کے تزویراتی روابط منصوبے کے معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوطرفہ تعاون کے علاوہ فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ فریقین نے ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کی۔
انہوں نے متنازعہ مسائل کوحل کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پرمبنی کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا اوربین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی پاسداری جاری رکھنے کی اہمیت پر زوردیا۔
دونوں رہنماوں نے یوکرین اور جموں وکشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *