728 x 90

فوڈ سیفٹی ٹیمز کا رات گئے وڈھن میں 2000 لیٹر پر مشتمل جعلی، ملاوٹی اور مضر صحت دودھ و دودھ نما محلول سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی

فوڈ سیفٹی ٹیمز کا رات گئے وڈھن میں 2000 لیٹر پر مشتمل جعلی، ملاوٹی اور مضر صحت دودھ و دودھ نما محلول سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر جھنگ میں جعلی و ملاوٹی دودھ بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رات گئے ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والا ایک اور بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر جھنگ میں جعلی و ملاوٹی دودھ بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رات گئے ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والا ایک اور بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

تھانہ قادر پور کے علاقہ وڈھن میں 2000 لیٹر پر مشتمل جعلی، ملاوٹی اور مضر صحت دودھ و دودھ نما محلول سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی

فوڈ سیفٹی ٹیم کا جعلی و مضر صحت دودھ بنانے اور سپلائی کرنے والے یونٹ پر بھی چھاپہ

ملزم جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار اور مزید 540 لیٹر جعلی دودھ و دودھ نمامحلول برآمد

جعلی دودھ نما محلول سے مزید ہزاروں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا

جعلی دودھ و دودھ نمامحلول کو پاؤڈر، آئل، ڈٹرجنٹ (Detergent) اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی مدد سے تیار کیا گیا تھا

ملزم کی نشاندہی پر احاطہ سے 500 کلو خشک پاؤڈر بھی برآمد

جعلی دودھ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی، مشینری، ڈرمز اور دیگر سامان ضبط

02 ملزمان موقع پر سے گرفتار اور PFA ایکٹ کے تحت 02 مقدمات درج

برآمد شدہ تمام 2 ہزار 540 لیٹر جعلی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا

جعلی دودھ بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کاروائیاں جاری ہیں- ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

ایسے مافیاز کا قلع قمع کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروف عمل ہیں- ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos