وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات
وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *