وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈز جیتنے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک سی اور سی ون تھرٹی کی شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس اور ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ایوارڈز جیتنے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک سی اور سی ون تھرٹی کی شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس اور ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رواں سال مئی میں دشمن کے چھ طیارے گرا کر میدان جنگ میں اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *