728 x 90

وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے پرپاکستان کے قانونی مؤقف کیلئے عالمی بینک کی حمایت کوسراہا

وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے پرپاکستان کے قانونی مؤقف کیلئے عالمی بینک کی حمایت کوسراہا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں مشرق وسطی ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کیلئے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدرOusmane Dione سے گفتگو کرتے ہوئے تمام

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں مشرق وسطی ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کیلئے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدرOusmane Dione سے گفتگو کرتے ہوئے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے پاکستان کا عزم ظاہر کیا۔

شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے قانونی مؤقف کیلئے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات میں تعاون کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے سٹریٹجک کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر عالمی بینک کے علاقائی نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کی جاری اقتصادی بحالی کو سراہتے ہوئے ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات کے آخر میں فریقین نے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے آئندہ برسوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم ظاہر کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos