دفترخارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان فوری اور سخت جواب دے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد ہے جو اس نے حالیہ معرکہ حق
دفترخارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان فوری اور سخت جواب دے گا۔
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد ہے جو اس نے حالیہ معرکہ حق میں ثابت کیا۔
ترجمان نے کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ مسائل سفارتکاری اور پرامن ذرائع سے حل کیئے جانے چاہئیں اور پاکستان اس کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت کو مذاکرات کی میز پرآنے اور تنازعات کے پرامن حل کی طرف آنے کی دعوت دیتا رہے گا لیکن مذاکرات کیلئے فیصلہ کرنے یا پالیسی اختیار کرنے کا انحصار بھارت پر ہے۔
شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان شام کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان عالمی برادری پر زوردیتا ہے کہ وہ اسرائیل کو جارحانہ اقدامات سے روکے جو پورے خطے کے امن واستحکام کومسلسل خطرے سے دوچار کررہا ہے۔
فلسطین کے بارے میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل کھلی جارحیت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کے باعث ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے جاری قتل عام کے خاتمے ، غیرانسانی محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کوانسانی امداد کی فوری فراہمی کے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *