728 x 90

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان،یو اے ای کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان،یو اے ای کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بیس اعشاریہ دو چار فیصد اضافے کے ساتھ دس ارب دس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ۔ حال

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بیس اعشاریہ دو چار فیصد اضافے کے ساتھ دس ارب دس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ۔

حال ہی میں پاکستان ، متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت اور صنعتی شراکت داری سے پاکستان کا درآمدی بل کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos