دریائے چناب اور جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہیڈ تریموں کا دورہ کیا.اس موقع پر انہوں نے پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے افسران سے بریفنگ لی جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر سکاڈا کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کے عمل کا
دریائے چناب اور جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہیڈ تریموں کا دورہ کیا.اس موقع پر انہوں نے پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے افسران سے بریفنگ لی جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر سکاڈا کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے چناب اور جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرتمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی یا دریا میں پانی کی سطح بڑھنے کی صورت میں الرٹ ہیں۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122،صحت اور لائیواسٹاک کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس بھی فعال ہیں۔ دریائی بیٹ میں رہنے والے علاقہ مکینوں کو پانی کی صورتحال بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *