وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں تمام ممکنہ قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یقین دہانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو کرائی جنہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں تمام ممکنہ قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرتی رہے گی۔
انہوں نے یقین دہانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو کرائی جنہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کررہی۔
حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی مدد کرتی رہی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے نہ صرف اس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو اس بارے میں ایک خط لکھا بلکہ وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تاکہ اس معاملے میں مزید پیشرفت کویقینی بنایاجاسکے۔
یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور اس سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے کام کرے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *