پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی خودمختاری سلب کرنے کی غیر قانونی کوشش کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک عمل بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں
پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی خودمختاری سلب کرنے کی غیر قانونی کوشش کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک عمل بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر کی جانے والی اس قسم کی اشتعال انگیز کارروائیاں امن کوششوں کو نقصان پہنچانے اور اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی منظم کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
یہ یکطرفہ اقدامات کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث ہیں جس سے علاقائی استحکام اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا تصفیہ کے امکانات کو خطرہ لاحق ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔ اسرائیل کے ان اقدامات کو نہ تو تسلیم کیا جائے گا اور نہ ہی اِن سے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت میں کوئی تبدیلی ہو گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *