728 x 90

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا،وزیراعظم

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس معیشت کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وہ آج (پیر) اسلام آباد میں کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس معیشت کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

وہ آج (پیر) اسلام آباد میں کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کے ڈیجیٹائزیشن منتقلی کے منصوبے کو صوبائی حکومت اور صوبائی اداروں کے تعاون سے مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

انہوں نے تمام شراکت داروں کے ساتھ بامعنی مشاورت کو اس منصوبے کا مستقل حصہ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور اس حوالے سے ضروری قوانین وضع کرلئے گئے ہیں۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ارکان کی تقرری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos