وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیدرلینڈز کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہینی فوکل ڈی فریز سے گفتگو میں کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات میں کی۔ وزیرخزانہ نے سفیر کو پاکستان کی
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور خدمات کو سراہا ہے۔
انہوں نے یہ بات نیدرلینڈز کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہینی فوکل ڈی فریز سے گفتگو میں کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات میں کی۔
وزیرخزانہ نے سفیر کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، مستحکم سیکورٹی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں اور یہ تمام عوامل مستحکم معیشت کی بدولت ممکن ہوئے۔
نیدرلینڈز کی سفیر نے اپنے تاثرات میں معاشی استحکام کے حصول کیلئے کی گئی پیشرفت کی تعریف کی اور پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان طویل مدتی اقتصادی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *