728 x 90

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش بابر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش بابر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔

ڈرگز فری پنجاب کے ویژن کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم پیش رفت، جھنگ پولیس نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش بابر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس

ڈرگز فری پنجاب کے ویژن کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم پیش رفت، جھنگ پولیس نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش بابر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل میں زہر انڈیلنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، اور ان کا انجام عبرتناک ہو گا۔ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos