آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کیلئے اہم کردارادا کرتی رہے گی۔ وہ پیپلزلبریشن آرمی کے اٹھانوے ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے آج راولپنڈی میں ایک تقریب
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کیلئے اہم کردارادا کرتی رہے گی۔
وہ پیپلزلبریشن آرمی کے اٹھانوے ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے آج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اورپیپلزلبریشن آرمی سچی برادر مسلح افواج ہیں۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی اور تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور زوردیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلق منفرد آزمودہ اوراُ بھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے باوجود انتہائی مستحکم ہے ۔
فیلڈ مارشل نے زوردیا کہ پاکستان اور چین کا تزویراتی تعلق باہمی اعتماد ، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی ایک مثال ہے انہوں نے زوردیا کہ تزویراتی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل رہی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر جیانگ ژی ڈانگ نے پیپلزلبریشن آرمی کا یوم تاسیس منانے کیلئے تقریب منعقد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا ۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے مضبوط کردار کوسراہا اور اس سلسلے میں چین کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *