وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کیلئے چار ارب روپے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان آج (پیر) گلگت میں گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کیلئے چار ارب روپے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان آج (پیر) گلگت میں گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے علاقے میں متاثرہ سڑکوں اوربنیادی ڈھانچے کی مرمت اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان کوششوں میں گلگت بلتستان حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی آفات سے بچنے اور نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *