وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ٹھوس اور بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آج (پیر) گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ٹھوس اور بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آج (پیر) گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل انفراسٹرکچر کی تعمیرکے لیے فنڈز کا انتظام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہونے کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے اس چیلنج سے نمٹنے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اہم کردار کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام حصوں کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے لیے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دانش سکول قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے لیے منظور کیے گئے شمسی توانائی کے منصوبے کی بھی ذاتی طور پرنگرانی کر رہے ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *