728 x 90

ریسکیو 1122 نے چناب کے گردونواح کے علاقوں میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 39 افراد کی ٹرانسپورٹیشن کی

ریسکیو 1122 نے چناب کے گردونواح کے علاقوں میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 39 افراد کی ٹرانسپورٹیشن کی

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 جھنگ کی امدادی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی حفاظت اور فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موضع دادوانہ، کوہنہ، پرانا چنڈ پل سرگودھا روڈ دریائے چناب کے گردونواح کے علاقوں میں ریسکیو ٹیموں

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 جھنگ کی امدادی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی حفاظت اور فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

موضع دادوانہ، کوہنہ، پرانا چنڈ پل سرگودھا روڈ دریائے چناب کے گردونواح کے علاقوں میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 39 افراد کی ٹرانسپورٹیشن کی ۔ تمام افراد کو ریسکیو کی خصوصی ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔

مزید برآں، ضلع بھر میں 14 ریسکیو واٹر بوٹس پوائنٹ پر ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہیں، جہاں حالات کا مسلسل جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں 13 ریسکیو میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ریسکیو کا پیرامیڈیکل اسٹاف متاثرین کو بروقت فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

ریسکیو 1122 جھنگ نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ریسکیو اہلکار، کشتیوں، ایمبولینسز، اور دیگر ریسکیو آلات کے ساتھ مکمل تیاری کی حالت میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی وقت کارروائی کی جا سکے۔

عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سیلابی پانی کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos