728 x 90

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت اور پانچ اگست دوہزارانیس کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کیخلاف آج (منگل) یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ بھارت نے دوہزارانیس میں اس دن یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، جیسے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے

کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت اور پانچ اگست دوہزارانیس کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کیخلاف آج (منگل) یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔

بھارت نے دوہزارانیس میں اس دن یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، جیسے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری نے بھی مسترد کر دیا۔

چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے یکطرفہ اقدام کے خلاف خصوصی ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز بھی یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کشمیری عوام کی قربانیوں، تحریک آزادی کشمیر کے قائدین کی کاوشوں اور بھارتی مظالم کے تلخ حقائق اجاگر کرنے کیلئے ریڈیوپاکستان سے خصوصی پروگرام نشرکئے جارہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos