صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیاہے۔ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیاہے۔
یوم استحصال کشمیرکے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کے جرائم کو روکے، پانچ اگست دوہزارانیس کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پانچ اگست دوہزارانیس کے بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنا تھا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کی جانب سے امن و استحکام کو مسترد کرنے اور ظلم وبربریت اور یکطرفہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتاہے۔
یوم استحصال کے موقع پربری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اوربحریہ کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و
کشمیر کے دلیر اور بہادر عوام کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے ان کی جائز اور جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *