حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے
حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں شرکاءنے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے کشمیریوں کے حق میں فلک شفاف نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ کشمیریوں پربھارتی ظلم وتشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گے۔ کشمیر پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔ریلی کے دوران دیگر شرکاءریلی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے جذبے کا اظہار کیا۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے کشمیریوں کی آزادی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مزید برآں تمام تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ سکولوں اور کالجوں میں سیمینارز کا بھی انعقاد ہوا



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *